رسائی کے لنکس

سائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ 12 جون کو ریلیز کیلئے تیار


’جراسک پارک‘ سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ ریلیز ہونے والی ہے، جبکہ خوف اور دہشت کی علامت تصور کئے جانے والے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی اس فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے

ایڈونچر اور سائنس فکشن فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کے لئے 12 جون کا دن اہم ہوگا۔ وہ چاہیں تو اگلا ویک اینڈ ’جراسک ورلڈ‘ میں گزار سکتے ہیں ۔

جی ہاں۔ درست سمجھے آپ۔ ’جراسک ورلڈمووی ڈاٹ کام‘ کے مطابق، 12 جون کو ’جراسک پارک‘ سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ ریلیز ہونے والی ہے، جبکہ خوف اور دہشت کی علامت تصور کئے جانے والے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی اس فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

سنسنی خیز فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے، جبکہ نمایاں فنکاروں میں آپ کرس پریٹ، برائس ڈلاس ہاورڈ، وِنسینٹ ڈی اونو فریو، نک روبن سن، جیک جانسن، اومے سے اور جوڈی گرئیرکو دیکھ سکیں گے۔

فلم کا ایک ایٹریکشن یہ بھی ہے کہ جنوبی ایشیا کے فلم بینوں کی دلچسپی کے لئے بالی ووڈ ایکٹر عرفان خان کو بھی اس فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فلم ’جراسک ورلڈ‘ اسٹیون اسپلبرگ، فرینک مارشل اور پیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔

فلم کا بنیادی تھیم وہی ہے جو اس کی پہلی فلم سے جڑا ہے یعنی دور افتاد جریزے پر بنا ایک جراسک پارک جس میں ہیبت ناک ٹائنوسارز موجود ہیں۔

گوکہ یہ پارک دو عشروں قبل تباہ ہوچکا تھا مگر اسے دوبارہ تعمیر کیا جاتا ہے، لیکن حفاظتی انتظامات میں کچھ کمی رہ جاتی ہے جو معمولی سی غلطی کے باعث سنگین ہو جاتی ہے اور پھر جریزے پر وہ طوفان اٹھتا ہے کہ جان لیوا ڈائنوسارز تک بے قابو ہو جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG