رسائی کے لنکس

جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل سے منگنی کی خبریں


کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر۔ فائل فوٹو
کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر۔ فائل فوٹو

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈون کے ایجنٹس نے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

نوجوان نسل کے مقبول پوپ سنگرجسٹن بیبرنے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کرلی۔گرامی ایوارڈجیتنے والے جسٹن بیبراپنے گانوں کے علاوہ کسی نہ کسی تنازعہ کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

امریکی ماڈل ہیلی بالڈون۔ فائل فوٹو
امریکی ماڈل ہیلی بالڈون۔ فائل فوٹو

ای نیوز‘ کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین کی منگنی بہاماس میں ہوئی۔ دونوں میں 2016 میں دوستی ہوئی تھی لیکن پھر وہ ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد جسٹن بیبر اورسلینا گومز کی طویل عرصے تک دوستی رہی۔

سی این این کا کہنا ہے کہ جسٹن اورہیلی گزشتہ ایک مہینے سے مختلف تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دے رہے تھے جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ ون کے ایجنٹس نے دونوں کی منگنی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

جسٹن بیبر کا شمار میوزک کی دنیا کے ایسے آرٹسٹوں میں ہوتا ہے جن کے گانے سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں ۔دنیا بھر میں پھیلے جسٹن بیبر کے لاکھوں فین ان کی رومینٹک لائف کے بارے میں جاننے میں بھی بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG