رسائی کے لنکس

حملے دیرپا امن کی راہ سے نہیں ہٹا سکتے: پومپیو


مائیک پومپیو نے کہا کہ آزاد ذرائع ابلاغ جمہوریت کا سنگِ میل ہوتا ہے۔ آج کے حملے کے باوجود، افغانستان میں فروغ پانے والا دلیر میڈیا لازوال ثابت ہوگا، جس کا سبب دبنگ اور پُرعزم صحافیوں کی قربانیاں ہیں جن کی وجہ سے افغانستان کے آزاد اور باوقار میڈیا کی بنیاد پڑی‘‘

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کابل میں ہونے والے حملے کو ’’احمقانہ اور ظالمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، جس میں 29 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جن میں متعدد بہادر صحافی اور میڈیا کے پیشہ ور حضرات شامل ہیں۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’’ہم اپنی دل کی گہرائی سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور احباب سے تعزیت کرتے ہیں؛ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے متمنی ہیں۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ ’’ہمیں جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس ہے‘‘۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ آزاد ذرائع ابلاغ جمہوریت کا سنگِ میل ہوتا ہے۔ آج کے حملے کے باوجود، افغانستان میں فروغ پانے والا دلیر میڈیا لازوال ثابت ہوگا، جس کا سبب دبنگ اور پُرعزم صحافیوں کی قربانیاں ہیں جن کی وجہ سے افغانستان کے آزاد اور باوقار میڈیا کی بنیاد پڑی‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا افغان عوام کے لیے عزم نمایاں ہے، اور ایسے حملے افغانستان میں دیرپہ امن کی راہ کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

اُنھوں نے کہا کہ اپنے افغان اور بین الاقوامی پارٹنرز کے ہمراہ، امریکہ افغانستان میں داعش کو شکست دینے میں پُرعزم ہے، جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’’ہم امن، سلامتی اور جمہوریت کے حصول کی افغان عوام کی کوششوں کی حمایت کے لیے افغان عوام، آزاد صحافت اور حکومت افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG