رسائی کے لنکس

’’افغان سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہیں‘‘: ترجمان


وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ ’’اس ماہ کے اوائل میں وارسا میں منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں اِس بات کا اعادہ کیا گیا کہ امریکہ اور بین الاقوامی برادری افغان عوام اور حکومتِ افغانستان کی ٹھوس حمایت جاری رکھیں گے۔۔۔‘‘

وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری نے کہا ہے کہ افغانستان کی سکیورٹی، استحکام اور خوش حالی کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے، ’’امریکہ اور بین الاقوامی برادری افغان سکیورٹی فورسز اور خطے کے ملکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم پر قائم ہے‘‘۔
ایک اخباری بیان میں، جوش ارنیسٹ نے کہا ہے کہ امریکہ ہفتے کو کابل میں ہونے والے ’’خوفناک حملے‘‘ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، جس میں 80 سے زائد افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس ماہ کے اوائل میں وارسا میں منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہ اجلاس میں اِس بات کا اعادہ کیا گیا کہ امریکہ اور بین الاقوامی برادری افغان عوام اور حکومتِ افغانستان کی ٹھوس حمایت جاری رکھیں گے؛ اور یہ کہ افغان عوام اور حکومت کی کوششوں سے ہم افغانستان کی سکیورٹی، استحکام اور خوش حالی کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے، امریکہ افغان سکیورٹی فورسز اور خطے کے ملکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم پر قائم ہے‘‘۔
ترجمان نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے، جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ مہلک حملہ مزید قابل حقارت اِس لیے بنا ہے کہ اِس میں پُرامن مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا‘‘۔

XS
SM
MD
LG