رسائی کے لنکس

کراچی میں یکے بعد دیگرے دو ہلاکت خیز دھماکے


کراچی میں پانچ فروری کو ایک بس پر موٹر سائیکل بم حملے کے بعد ایک شخص ماتم کر رہا ہے
کراچی میں پانچ فروری کو ایک بس پر موٹر سائیکل بم حملے کے بعد ایک شخص ماتم کر رہا ہے

کراچی میں جمعے کے روز یکے بعد دیگرے دو طاقت ور بم دھماکوں میں اطلاعات کے مطابق کم ازکم 25 افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ پہلے حملے کا ہدف شارع فیصل پرشیعہ زائرین کی ایک بس تھی جو چہلم کے مرکزی جلوس میں شرکت کے لیے جارہی تھی۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات ملی ہیں لیکن پولیس ابھی اس واقعے کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر کے جناح ہسپتال کی پارکنگ میں اس وقت ایک زوردار دھماکا ہواجب پہلے حملے کے زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے یہاں منتقل کیا جارہا تھا۔

اس دھماکے میں بھی کم ازکم سات افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں تاہم صورت حال ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 28 دسمبر کو ایم اے جناح روڈ پر عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس میں ہونے والے دھماکے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس کے بعد پرتشدد ہنگاموں میں شہر کے مختلف حصوں میں سینکڑوں دکانوں کو نذر آتش کردیا گیاتھا اور جمعے کے روز یہ دھماکا ایک ایسے وقت ہوا جب شیعہ برادری نے شہر میں شہدائے کربلا کے چالیسویں کی مناسبت سے جلوس کا اہتمام کررکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG