رسائی کے لنکس

بھتہ خوروں سےسختی سےنمٹا جائے گا


فائل
فائل

صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ اِس ضمن میں دو مشتبہ افراد پکڑے گئے ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے

سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری اور جرائم پر کنٹرول کے سلسلے میں کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

جمعے کو’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو میں اُنھوں نےبتایا کہ 20ملین کے شہر کے 112تھانوں میں سے، ’چھ سات میں سے‘ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران بھتہ خوری سے متعلق شکایات موصول ہورہی تھیں، جس معاملے سےسختی سے نمٹنے کے لیے اقدام کیا جارہا ہے۔ تاہم، اُن کے بقول، یہ کہنا درست نہ ہوگا کہ حالات کنٹرول سےباہرہوگئے ہیں۔

اُن کے بقول، اس سلسلے میں اب تک کُل15شکایات موصول ہوئی ہیں ، جب کہ دو مشتبہ افراد پکڑےجا چکے ہیں جن کے ٹیلی فونزسے تاجر برادری کو بھتے کی مبینہ دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG