کراچی میں گیارہواں سالانہ بین الاقوامی کتب میلہ شروع ہوگیا ہے جس کی افتتاحی تقریب جمعرات کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔کتب میلے میں درجنوں ناشرین نے کتابوں کے اسٹال لگائے ہیں۔ یہ کتب میلہ پانچ روز تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں شائقینِ کتب کی شرکت متوقع ہے۔
کراچی میں سالانہ کتب میلے کا آغاز
1
کتب میلے کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ تھے
2
سالانہ کتب میلہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پانچ روز تک جاری رہے گا
3
کراچی میں اس کتب میلے کی روایت کا آغاز 10 سال قبل ہوا تھا اور اپنی نوعیت کا یہ گیارہواں سالانہ میلہ ہے
4
کتب میلے میں بچوں کی کتابوں کے بھی کئی اسٹالز لگائے گئے ہیں