رسائی کے لنکس

سرفراز احمد کی 4 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیسٹ کرکٹ میں چار برس بعد واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ سرفراز احمد ٹیم میں شامل ہیں۔

سرفراز احمد نے آخری مرتبہ جنوری 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ کھیلا تھا۔ جس کے بعد سے وہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل الیون سے قبل پاکستان ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے اشارہ دیا تھا کہ مہمان کیویز کے خلاف ان سینئرز کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا جو کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف آج کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ سرفراز احمد کے ٹیسٹ کریئر کا 50واں اور ہوم گراؤنڈ میں پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

سرفراز احمد 49 ٹیسٹ میچز کی 86 اننگز میں 2657 رنز بنا چکے ہیں جس میں تین سینچریاں اور 18 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

سرفراز احمد 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں انہوں نے بالترتیب 2315 اور 818 رنز بنائے ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ اس سے قبل 2006 میں پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ بھی سرفراز کی قیادت میں جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG