رسائی کے لنکس

کراچی: پرتشدد واقعات میں پانچ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے کے واقعات کے باعث کشیدگی جمعرات کو بھی برقرار رہی اور مزید پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکمران اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایک عہدیدار کی بدھ کی شام کراچی میں ہلاکت کے بعد پرتشدد واقعات کا سلسلہ ایک روز بعد بھی جاری رہا اور جلاؤ گھیراؤ میں 10 سے زائد گاڑیوں کو نظر آتش بھی کیا گیا۔

عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے کارکن کی ہلاکت پر جمعرات کو شہر میں سوگ کا اعلان کیا تھا جس کے باعث کئی علاقوں میں تجارتی و کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور پیٹرول پمپ بند رہے۔

کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 15 ہو گئی ہے جب کہ جلاؤ گھیراؤ میں 50 سے زائد گاڑیوں اور کئی چھوٹی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

شہر کے حساس علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہے اور گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں مختلف علاقوں سے 15 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار میں بھی کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں کشیدگی منگل کو شہر کی بااثر سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG