رسائی کے لنکس

بھارت بمقابلہ برطانیہ کرون نائر کی ٹرپل سینچری


India's Karun Nair celebrates his triple century
India's Karun Nair celebrates his triple century

برطانیہ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں پیر کو کرون نائر کے 303 رنز ناٹ آوٹ کی مدد سے بھارت نے اپنی انگز 759 کے مجموعی سکور پر ڈکلیئر کر دی

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر کرون نائر اپنے کیرئر کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنا کر کرکٹ کی دنیا کے تیسرے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنی پہلی سینچری کو ٹرپل سینچری میں بدل دیا۔

برطانیہ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں پیر کو کرون نائر کے 303 رنز ناٹ آوٹ کی مدد سے بھارت نے اپنی انگز 759 کے مجموعی سکور پر ڈکلیئر کر دی۔

کپتان ایلسٹر کُک نے سلپ میں اسٹوؤرٹ براڈ کی بال پر اس وقت نائر کا کیچ ڈراپ کیا جب وہ صرف 34 کے سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔ اس کے بعد 217 کے سکور پر جو روٹ نے جیک بال کی گیند پر سلپ میں ان کا کیچ گرا دیا۔

25 سالہ کرون نائر ملکی گراونڈ پر ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنانے والے بھارت کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

اس پہلے سابق اوپنر ورندر سہواگ نے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہی مارچ 2008 میں ٹرپل سینچری بنائی تھی۔

XS
SM
MD
LG