رسائی کے لنکس

پاکستان آسٹریلیا پہلا کرکٹ ٹیسٹ جمعرات کو برسبین میں ہوگا


وہاب ریاض سری لنکا کے کپتان میتھیو کی وکٹ لینے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ ( 14 اگست 2014)
وہاب ریاض سری لنکا کے کپتان میتھیو کی وکٹ لینے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ ( 14 اگست 2014)

گر پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تینو ں میچ جیت جاتی ہے تو اس کے پوانئٹس بڑھ کر 108 ہو جائیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعرات کو برسبین میں ہو رہا ہے۔

پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ سے قبل آج برسبین میں پریکٹس کے دوران یاسر شاہ اور وہاب ریاض میں قدرے تلخ کلامی ہوگئی۔

پاکستانی کرکٹ کے دونوں کھلاڑی پریکٹس کے دوران مخالف ٹیموں میں تھے اور فٹ بال کھیل رہے تھے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کوچ مکی آرتھر نے ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

پاکستانی کرکٹ کی انتظامیہ نے تلخ کلامی کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک معمولی واقعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ آنے پر اس معاملے کو دیکھا جائے گا اور اگر ضروری ہوا تو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

برسبین میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ یہاں کی وکٹ کافی تیز ہے جس کی وجہ سے ہمیں تیز اور جارحانہ باؤلنگ پر انحصار کرنا ہو گا۔ وہ خاص طور پر آسٹریلیوی کھلاڑی بازشین واٹسن کے خلاف تیز اور جارحانہ باؤلنگ کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آسٹریلیا بھی اس ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اپنے فاسٹ باؤلرز آزمانا چاہتا ہے۔

اس وقت پاکستان کے پوائنٹس 102 ہیں۔ اگر پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تینو ں میچ جیت جاتی ہے تو اس کے پوانئٹس بڑھ کر 108 ہو جائیں گے۔ جب کہ دو صفر کی صورت میں 107 اور ایک صفر کے نتیجے میں 105 ہوں گے۔

اگر آسٹریلیا پاکستان کو تین صفر سے ہرا دیتا ہے تو اس کا پوانئٹ اسکور 109 ہو جائے گا۔ اس وقت آسٹریلیا کے پوائنٹس 105 ہیں۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پچھلے 28 برسوں میں برسبین کے گراؤنڈ میں اپنا کوئی میچ نہیں ہاری۔

XS
SM
MD
LG