رسائی کے لنکس

کیٹی پیری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سنگر


کیٹی پیری نے ورلڈ ٹور پر ’یزمیٹک‘، ’کوٹی‘ اور ’کور گرل‘ جیسے برانڈز کی نمائندگی کرکے سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ آٹھ کروڑ ڈالرز کما کر، ٹیلر سوئفٹ دوسرے نمبر پر ہیں

نامور امریکی سنگر کیٹی پیری سب سے زیادہ پیسے کمانے والی ایکٹریس بن گئی ہیں اور اس دوڑ میں انہوں نے ٹیلر سوئفٹ اور بیونسے جیسے بڑے ناموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکی میگزین ’فوربز‘ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خواتین سنگرز کی فہرست میں کیٹی پیری نے ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالرز کما کر پہلا نمبرحاصل کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے، رائٹرز کے مطابق، 31 سالہ کیٹی پیری نے ورلڈ ٹور پر ’یزمیٹک‘، ’کوٹی‘ اور ’کور گرل‘ جیسے برانڈز کی نمائندگی کرکے سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

آٹھ کروڑ ڈالرز کما کر، ٹیلر سوئفٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں تیسرا نمبر راک بینڈ فلیٹ ووڈ میک کا رہا جن کی سال بھر کی کمائی پانچ کروڑ پچانوے لاکھ ڈالرز رہی۔

پانچ کروڑ نوے لاکھ ڈالرز کے ساتھ لیڈی گاگا چوتھے نمبر پر براجمان ہوئیں۔

بیونسے کے لئے یہ سال کمائی کے حوالے سے کچھ کمزور رہا۔ پچھلے سال فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی بیونسے کو اس بار پانچویں نمبر پر جگہ ملی۔ بیونسے کی سال بھر کی کمائی پانچ لاکھ پینتالیس لاکھ ڈالرز تھی۔

فوربز کی فہرست ’سنگنگ اسٹارز‘ کی جون2014ء سے جون 2015ء تک پری ٹیکس کمائی، البم، ٹورز اور دیگر تجارتی معاہدوں سے حاصل ہونے والی رقم کی بنیاد پر بنائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG