رسائی کے لنکس

کیری کی غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان آمد


فائل
فائل

وہ سابق وزیر خزانہ اشرف غنی اور اُن کے مدِ مقابل عبداللہ عبداللہ کے مابین تنازع کے حل کی کوششوں میں مدد دیں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری بغیر کسی پیشگی اعلان کے افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ دونوں صدارتی امیدواروں سے ملاقات کریں گے جو انتخابات کےکانٹے کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے معاملے پر اٹھنے والے تنازع سے دوچار ہیں۔

کیری سابق وزیر خزانہ اشرف غنی اور اُن کے مدِ مقابل عبداللہ عبداللہ کے مابین تنازع کے حل کی کوششوں میں مدد دیں گے۔

دونوں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے نتائج سے متعلق نااتفاقی کا شکار ہیں، جس میں اشرف غنی آگے بتائے جاتے ہیں۔

جولائی میں افغانستان کے دورے میں، کیری نے دونوں امیدواروں کے مابین ثالثی کے فائض انجام دیے، جن کی بدولت ملک بھر میں بیلٹ بکسوں کی جانچ پڑتال کے عمل کا آغاز ہوا۔


جمعرات کو کیری امیدواروں سے ملاقات کریں گے اور جمعے کو افغان صدر حامد کرزئی سے ملیں گے، جس کے بعد وہ ایشیائی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے لیے میانمار روانہ ہوں گے۔

کابل میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ جانچ پڑتال کے کام کا جائزہ لینے والی ایک بین الاقوامی ٹیم نے تقریباً 23000بیلٹ بکسوں میں سے 18 فی صد کام مکمل کر لیا ہے۔

جمعرات کے دِن اقوام متحدہ کے نمائندہٴخصوصی برائے افغانستان، جان کوبیس نے مسٹر کرزئی کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد بتایا کہ نتائج کے بارے میں جھگڑے کے باعث ’ملک کی سلامتی، استحکام اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں‘۔


اُنھوں نے امیدواروں اور جانچ پڑتال کے فرائض انجام دینے والوں پر زور دیا کہ مقابلہ جیتنے والے کے اعلان کی مقرر کردہ اگست کی ڈیڈلائن کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

XS
SM
MD
LG