رسائی کے لنکس

ملالہ ہمت و حوصلے کی علامت ہیں: جان کیری


فائل
فائل

جان کیری کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی نصف آبادی کو کونے میں بٹھا کر، استعداد سے استفادہ نہ کرکے اور بہتری کے مواقع سے فائدہ نہ اٹھا کر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا

ملالہ یوسف زئی اور کیلاش ستیارتھی کو امن کا نوبیل پرائز دیے جانے کے اعلان پر، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس پذیرائی سے خواتین اور بچوں کی آگہی، بہبود کی کوششوں اور ترقی کے لیے کی جانےو الی کوششوں کو مدد ملے گی‘۔

وائس آف امریکہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، جان کیری نے کہا کہ اِس سے پہلے کہ افغانستان سے متعلق گفتگو کی جائے، وہ یہ کہنا ضروری خیال کرتے ہیں کہ ملالہ کو مبارک باد پیش کی جائے۔

بقول اُن کے،’اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملالہ انتہائی باہمت اور حوصلہ مند بچی ہیں‘، جنھوں نے، ’خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے حیران کُن دلیری سے کام کیا ہے‘۔

اپنے پیغام میں، اُنھوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات کے تناظر میں، خواتین کو با اختیار بنانا ہمارے عزم کا غماز ہے۔

وزیر خارجہ کے بقول، دیکھا جائے تو اب ملک میں بے شمار بچیاں اسکول جاتی ہیں، زندگی کے ہر شعبے میں خواتین اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، جس سے اس ملک کا مستقبل بہتر سے بہتر ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی نصف آبادی کو کونے میں بٹھا کر، استعداد سے استفادہ نہ کرکے اور بہتری کے مواقع سے فائدہ نہ اٹھا کر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

جان کیری کے الفاظ میں، ’اِس لیے، میں سمجھتا ہوں کہ اِن دو شخصیات کو اعزاز دیا جانا ایک واضح پیغام کے مانند ہے۔ اور وہ یہ کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر کی تمام حکومتیں خواتین اور بچیوں کی بہبود کی طرف مؤثر و خصوصی دھیان دیں‘۔

جان کیری کے انگریزی میں کلمات سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

وزیر خارجہ جان کیری کے کلمات
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:05 0:00

XS
SM
MD
LG