رسائی کے لنکس

کیری آئندہ ہفتے یوکرین اور جرمنی کا دورہ کریں گے: ترجمان


محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے جمعے کے روز کہا کہ کیری کئیف جائیں گے، جہاں وہ یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو سے ملاقات کریں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتے یوکرین اور جرمنی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ حکام سے بات چیت کریں گے، جن میں روسی وزیر خارجہ، سرگئی لاووروف بھی شامل ہیں۔

محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے جمعے کے روز کہا کہ کیری کئیف جائیں گے، جہاں وہ یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہونے والی ہے جب امریکہ اور روس کے درمیان تناؤ بڑھا ہوا ہے، جس کا باعث امریکہ اور اُس کے مغربی اتحادیوں نے یوکرین میں روسی مداخلت کو قرار دیا ہے۔

اس قسم کی چمہ گوئیاں بھی گردش کر رہی ہیں کہ وہ اگلے ہفتے ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔ تاہم، محکمہٴخارجہ کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اس سفر کے دوران کسی مزید (ملک کے) دورے کا امکان نہیں۔

ساکی نے بتایا کہ کیری کی لاووروف کے ساتھ ملاقات میونخ میں ہونے والے سلامتی سے متعلق اجلاس کی عمارت کے احاطے سے باہر متوقع ہے۔ ساکی نے کہا کہ خیال ہے کہ کیری اور لاووروف ’وسیع تر امور‘ پر گفت و شنید کریں گے۔

XS
SM
MD
LG