رسائی کے لنکس

خرم دستگیر وزیر دفاع بھی، وزیر خارجہ بھی


پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر کو ملک کی وزارت خارجہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو 26 اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا تھا۔

خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کی ایک کمپنی میں ملازمت کے معاہدے اور وہاں حاصل ہونے والی تنخواہ کی تفصیلات 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نا کرنے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس تھا۔

تاہم، اب یہ ذمہ داری خرم دستگیر کو سونپ دی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت رواں ماہ ختم ہو رہی ہے اور اس محدود سے وقت کے لیے ہی خرم دستگیر یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

2013 کے عام انتخابات میں کامیابی کی بعد خرم دستیگر مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت میں ابتدا میں وزیر تجارت کے طور پر کام رہے تھے۔ لیکن سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عدالت عظمٰی سے نا اہلی کے بعد شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں اُنھیں وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG