رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی: چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، چھ 'دہشت گرد' ہلاک


Grek-Makedon chegarasidagi qochqinlar lageri
Grek-Makedon chegarasidagi qochqinlar lageri

علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے یہاں تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی خیبر ایجنسی میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے "چھ دہشت گردوں" کو ہلاک کردیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈئی میں شدت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔

علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے یہاں تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

خیبر ایجنسی میں حالیہ دنوں میں پاکستانی لڑاکا طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے مدد سے بھی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کی جاچکی ہیں جن میں متعدد مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

اسی ہفتے میں خیبر ایجنسی کے اعلیٰ انتظامی عہدیدار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا تھا کہ 14 اگست کو ہونے والی ایک کارروائی میں مرنے والے چار دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی تھی۔

ان میں کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام نامی تنظیم کے کمانڈر شامل تھے۔

پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں جون کے وسط سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں جن میں اب تک تقریباً 1100 کے قریب ملکی و غیرملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

اس کارروائی کے علاوہ فورسز خیبرایجنسی میں بھی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فضائی کارروائیاں کرتی رہتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG