رسائی کے لنکس

کیلی فورنیا میں اغوا ہونے والے سکھ خاندان کے چار افراد کی لاشیں برآمد


اغوا کے بعد قتل ہونے والوں میں آٹھ سالہ آروہی دھیری، ان کی والدہ 27 سالہ جسلین کور، 36 سالہ والد جسدیپ سنگھ اور ان کے انکل 39 سالہ امندیپ سنگھ شامل ہیں۔
اغوا کے بعد قتل ہونے والوں میں آٹھ سالہ آروہی دھیری، ان کی والدہ 27 سالہ جسلین کور، 36 سالہ والد جسدیپ سنگھ اور ان کے انکل 39 سالہ امندیپ سنگھ شامل ہیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اغوا ہونے والے ایک سکھ خاندا ن کے چاروں افراد کی لاشیں برآمد لر لی گئی ہیں مارے جانے والوں میں ایک آٹھ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔

یہ بات ریاست کی مرسڈ کاؤنٹی کے شیرف ورن وارنکے نے بدھ کی رات ایک نیوز کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا۔

’’ہمارے بدترین خدشات کی تصدیق ہو گئی ہے‘‘

وارنکے نے ان افراد کے قتل کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں اس وقت ایک دوسرے کے نزدیک ہی تھیں جب انہیں ایک دوردراز علاقے میں ایک فارم پر ملازمت کرنے والے شخص کی ان پر نظر پڑی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اعلان بدھ کی صبح پولیس کی جانب سے ایک سرویلنس فوٹیج کی ریلیز کے بعد سامنے آیا جس میں ایک شخص کو پستول کے زور پر ان افراد کو اغوا کرتے دکھایا گیا ہے۔

اغوا کے بعد قتل ہونے والوں میں آٹھ سالہ آروہی دھیری، ان کی والدہ 27 سالہ جسلین کور، 36 سالہ والد جسدیپ سنگھ اور ان کے انکل 39 سالہ امندیپ سنگھ شامل ہیں۔ انہیں پیر کے روز اغوا کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ایک سزایافتہ ڈاکو نے اغوا کیا۔ 48 برس کے جیزس سلگاڈو نے اغوا کے اگلے روز اپنی جان لینے کی کوشش کی اور انہیں جب گرفتار کیا گیا تو ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ وارنکے کا کہنا ہے کہ جیزس سلگاڈو پولیس کی حراست میں ہیں لیکن وہ پولیس سے بات کر رہے تھے۔

ان کے مطابق اس اغوا کے پیچھے وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ان چار افراد کو مرسڈ میں واقعہ ان کے کاروبار کے مقام سے اغوا کیا گیا۔ مرسڈ کیلی فورنیا کا ایک قصبہ ہے جس کی آبادی 86 ہزار کے قریب ہے اور یہ سان فرانسسکو سے 200 کلومیٹر دور واقعہ ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی سرویلنس فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ سلگاڈو پستول کے زور پر اس خاندان کو اغوا کر رہا ہے۔ فوٹیج میں دونوں مردوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں جب کہ جسلین کور نے اپنی بیٹی کو اٹھا رکھا ہے۔

علاقے کے شیرف وارنکے کا کہنا ہے کہ پولیس اس اغوا اور قتل کے پیچھے مقصد کا کھوج لگا رہی ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوت مان کی واقعے کی مذمت

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سی ایم آفس کی جانب سے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ بھگوت مان نے وفاقی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں امریکی حکومت پر زور ڈالیں کہ وہ اس معاملے کی تفصیلی تفتیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے جس نے سب کو صدمہ پہنچا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل ہونے والے خاندان کا تعلق بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیارپور سے تھا۔

اس رپورٹ کے لیےمواد ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG