رسائی کے لنکس

logo-print

کومل رضوی کا نیا گانا ’تو بہہ گیا‘ سوشل میڈیا پر ریلیز


’تو بہہ گیا‘ کی شاعری ’ڈریمی‘ ہے ۔۔۔ یعنی اظہار ِمحبت کے لئے جو الفاظ کسی کو درکار ہوسکتے ہیں ۔۔وہی اس گانے کا حصہ ہیں۔

پاکستانی پاپ سنگر اور ایکٹریس کومل رضوی نے اپنے فینزکو ’ویلنٹائن ڈے گفٹ‘ کے طور پر اپنا نیا گانا 'تو بہہ گیا' ریلیز کردیا ہے۔

کومل رضوی کی پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونیکشنز کو آر ڈی نیٹر عنبر احمد نے وائس آف امریکہ کو نئے گانے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ, 'کومل بطور خاص اس ویلنٹائن پر اپنے چاہنے والوں کے لئے نیا گانا لے کر آئی ہیں، اس حوالے سے اندازہ لگالیجئے کہ یہ گانا رومینٹک ہے'۔

’تو بہہ گیا‘ کی شاعری ’ڈریمی‘ ہے ۔۔۔ یعنی اظہار ِمحبت کے لئے جو الفاظ کسی کو درکار ہوسکتے ہیں، وہی اس گانے کا حصہ ہیں۔

گانے کا میوزک سعد سلطان نے دیا ہے جبکہ کومل کے ساتھ ساتھ گانے میں آپ کو علی کاظمی بھی نظر آئیں گے۔ یہ وہی علی کاظمی ہیں جو ڈرامہ سیریل ’جیکسن ہائٹس‘ میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔

ویڈیو ڈائریکٹ کی ہے عدنان سمیع خان کے بیٹے مصنف اور پروڈیوسر اذان سمیع خان نے ۔ ویڈیو 14فروری کو تمام اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز ہو چکی ہے۔

کومل نے اپنے گھر پر گانے کی اسکرننگ کا بھی خاص اہتمام کیاجبکہ اس میں شرکت کی غرض سے بہت سے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تمام لوگوں نے بہت ذوق و شوق سے اس کا لطف اٹھایا وہ بھی کومل کی میزبانی میں۔

کومل رضوی حال ہی میں کوک اسٹوڈیو کے ساتویں سیزن میں اپنے نئے گانے ’وشملے‘ کے ساتھ بھی پرفارم کرچکی ہیں ۔ ’وشملے‘ اس سیزن کے پاپولر ٹریکس میں سے ایک ہے۔

کومل رضوی گلوکاری سے پہلے کئی کامیاب ٹی وی سیریلز میں بھی اداکاری بھی کرچکی ہیں جیسے ’ہوائیں‘ اور ’مجھے روٹھنے نا دینا‘ ۔۔۔ ’ہوائیں‘ کومل کی سدا یاد رہ جانے والی سیریل ہے ۔

XS
SM
MD
LG