رسائی کے لنکس

صوابی: فائرنگ سے ایک خاندان کے سات افراد ہلاک


پولیس کے مطابق فائرنگ ایک گاڑی پر کی گئی جس میں سوار افراد بیرون ملک جانے والے اپنے ایک عزیز کو چھوڑنے کے لیے پشاور کے ہوائی اڈے پر جا رہے تھے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یار حسین نامی علاقے میں فائرنگ ایک گاڑی پر کی گئی جس میں سوار افراد بیرون ملک جانے والے اپنے ایک عزیز کو چھوڑنے کے لیے پشاور کے ہوائی اڈے پر جا رہے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے سڑکوں پر لاشیں رکھ کر احتجاج اور ملزمان کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا۔

ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خاندان کے مطابق اُن کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، پولیس نے اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے بھی حکم دیا ہے کہ فوری طور پر اس حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں۔

صوابی میں حالیہ مہینوں میں پولیس اہلکاروں اور انسداد پولیو کی ٹمیوں کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
XS
SM
MD
LG