رسائی کے لنکس

عراق: کرد پیش مرگ فورسز کا دو آئل فیلڈز پر قبضہ


کرد ارکان (فائل)
کرد ارکان (فائل)

بغداد میں تیل کی قومی وزارت نے جمعے کے روز کرکوک اور بائی حسن کے معدنی تیل کے علاقوں پر قبضے کی مذمت کی ہے اور پیش مرگ کو اِنھیں فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے

ایسے میں جب عراق اور کردستان کے خودمختار علاقے کےمابین تناؤ بڑھتا جا رہا ہے، کُرد پیش مرگ فورسز نے کرکوک کے قریب شمالی عراق کے معدنی تیل کے دو علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

بغداد میں تیل کی قومی وزارت نے جمعے کے روز کرکوک اور بائی حسن کے معدنی تیل کے علاقوں پر قبضے کی مذمت کی ہے اور پیش مرگ کو اِنھیں فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس قبضے سے ایک ماہ قبل، جب دولت اسلامیہ فی العراق والشام کے باغیوں کی یلغار جاری تھی، عراقی افواج کے پسپا ہوتے ہی، کرد فورسز نے کرکوک اور دیگر شمالی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔

کرد سیاسی رہنماؤں نے عراقی وزیر اعظم نوری المالی کی حکومت سے اشتراک ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے، اُنھیں ’شدید جذباتی ہیجان‘ کا شکار قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کُردوں پر سنی باغیوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے۔

پیر کے روز عراق کے تعطل کے شکار پارلیمان نے اپنا اگلا اجلاس اگست کے وسط تک مؤخر کردیا۔ وہ سیاسی اقتدار کی تقسیم کے فیصلے کا معاملہ طے کرنے میں ناکام رہا، ایسے میں جب بغداد کو شدت پسند اسلامی بغاوت درپیش ہے، جو دارالحکومت کے دہانے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

مسٹر مالکی کے شیعہ سیاسی اتحاد نے اپریل میں منعقد ہونے والے انتخابات میں زیادہ تر نشستیں جیت لی تھیں، لیکن اُسے اکثریت حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

متعدد عراق قانون سازوں نے اُن پر ملک کی اکثریتی سنی آبادی کو مناسب سیاسی اہمیت دینے میں ناکامی کا الزام لگایا ہے۔ وہ اس ہچکچاہت کا شکار ہیں کہ کہیں اُنھیں تیسری میعاد کے لیے وزیر اعظم منتخب ہونے میں دشواری پیش نہ آئے۔

XS
SM
MD
LG