رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: ہلاکتوں میں اضافہ، کاروباری مراکز بند


کرم ایجنسی: ہلاکتوں میں اضافہ، کاروباری مراکز بند
کرم ایجنسی: ہلاکتوں میں اضافہ، کاروباری مراکز بند

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں نمازہ جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے جب کہ اب بھی 30 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کی نمازہ جنازہ ہفتہ کی صبح ادا کی گئی جب کہ کرم ایجنسی کے انتظامی مرکز پاراچنار میں احتجاجاً کاروباری مراکز بند ہیں۔

پارا چنار میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں کی ایک کثیر تعداد کرمی بازار میں خریداری میں مصروف تھی کہ خودکش بمبار نے انھیں نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق شیعہ برادری سے تھا۔

کرم ایجنسی میں گذشتہ چند سالوں کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث حالات کافی تناؤ کا شکار رہے لیکن رواں سال تمام فریقوں کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد حالات معمول پر آ رہے تھے اور تمام مرکزی شاہراہیں کھول دی گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG