رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی میں طالبان کمانڈر کے گھر مسمار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں گزشتے ہفتے نماز جمعہ کے بعد ہونے والے خودکش حملےکی ذمہ داری قبول کرنے والے طالبان کمانڈر فضل سعید حقانی کے تین مکانات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ پیر کی صبح سکیورٹی فورسز نے لوئر کرم کے علاقے اوچت میں سرچ آپریشن کر کے فضل سعید کے مکانوں اور حجرے کو مسمار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مسمار کیے جانے والے مکانوں میں کمانڈر فضل سعید کے رشتہ داروں کے گھر بھی شامل تھے۔

کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار کے کرما بازار میں جمعہ کو ہونے والے خودکش حملے میں لگ بھگ 40 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نام ایک پیغام میں طالبان کمانڈر فضل سعید حقانی نے ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

فضل سعید نے گزشتہ سال کالعدم تحریک طالبان پاکستان ’ٹی ٹی پی‘ سے انحراف کے بعد ’تحریک طالبان اسلامی پاکستان‘ کے نام سے اپنا ایک علیحدہ گروپ بنا لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG