رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین ہلاک


کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین ہلاک
کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین ہلاک

قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں پیرکو ایک مسافر گاڑی سڑک میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام اور قبائلیوں کے مطابق یہ گاڑی گڑمان کے علاقے سے ایجنسی کے صدر مقام پاڑہ چنار جا رہی تھی ۔ زخمیوں کو پاڑہ چنار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پاڑہ چنار کو پشاور سے ملانے والی شاہراہ پر گذشتہ دو ہفتوں کے دوران متعدد بار مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیاجس کے بعدسے اس مرکزی سڑک پر ٹریفک بند ہے۔


کرم ایجنسی کئی سال تک سنی شیعہ فرقہ وارانہ فساد کی لیپٹ میں رہی اور اس کے صدر مقام پاڑہ چنار کوپشاور سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر تشدد کے ایسے ہی واقعات کے باعث یہ سڑک تقریبا ً تین سال تک بند رہی اور رواں سال جنوری میں ایک معاہدے کے بعد اسے آمد ورفت کے لیے دوبارہ کھولا گیا تھا۔

دریں اثنا پشاور کے علاقے حیات آبادمیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب خود کارہتھیاروں سے لیس شدت پسندوں نے پولیس کے اہلکاروں پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور ایک زخمی کر دیا۔ حکام کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی سے تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG