رسائی کے لنکس

کویت مسجد بم حملے، ملوث تین بھائیوں کی گرفتاری


فائل
فائل

دولت اسلامیہ کے گروپ نے کویت سٹی میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد مئی میں سعودی عرب میں شیعہ مساجد پر اِسی قسم کے دو خودکش حملے ہوئے تھے، جن کی ذمہ داری بھی داعش کے شدت پسندوں نے قبول کی تھی

سعودی عرب کے حکام نے منگل کے روز بتایا ہے کہ تین بھائیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو گذشتہ ماہ کویت کی ایک مسجد پر ہونے والے خودکش بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث بتائے جاتے ہیں، جس واقع میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دولت اسلامیہ کے گروپ نے کویت سٹی میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد مئی میں سعودی عرب میں شیعہ مساجد پر اِسی قسم کے دو خودکش حملے ہوئے تھے، جن کی ذمہ داری بھی داعش کے شدت پسندوں نے قبول کی تھی۔

سعودی میڈیا نے منگل کے روز وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اِن میں سے ایک بھائی کو کویت میں گرفتار کیا گیا، جب کہ دوسرے کو سعودی شہر جنوب مغربی شہر، طائف میں حراست میں لیا گیا۔ تیسرا بھائی سعودی کویت سرحد کے قریب گرفتار ہوئے، جس سے قبل گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس واقع میں دو سعودی سکیورٹی اہل کار زخمی ہوئے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ چوتھا بھائی شام میں داعش کے ہمراہ لڑ رہا رہا۔

سنی انتہا پسند مسلک سے تعلق رکھنے والا داعش کا شدت پسند گروپ شیعاؤں کو بدعتی قرار دیتا ہے، اور خطے بھر میں اُنھیں حملوں کا ہدف بنایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG