رسائی کے لنکس

کرغزستان: صدر کا استعفی ٰدینے سے انکار


کرغزستان کے صدر قربان بیگ باقی یف نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک مہلک شورش اور ایک عبوری حکومت کی تشکیل کے باوجود استعفی نہیں دیں گے۔

روسی ریڈیو اسٹیشن سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر باقی یف نے جمعرات کے روز اعتراف کیا کہ کرغزستان کی حکومت پر اب ان کا بہت کم اثرورسوخ رہ گیا ہے۔

صدر نے کہاکہ وہ دارالحکومت بشکیک سے فرا ر ہوکر ملک کے جنوبی حصے میں آگئے ہیں۔ ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے حامیوں کواکھٹا کررہے ہیں۔

اسی دوران سیاسی حزب اختلاف نے کرغزستان میں ایک نئی حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کیا ہے جو بقول اس کے اُس وقت تک ملک پر حکومت کرے گی جب تک چھ ماہ میں انتخابات منعقد نہیں ہوجاتے۔

سابق وزیر خارجہ اور حزب اختلاف کی لیڈر روزا اوتون بایف نے صدر باقیف سے استعفی کا مطالبہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ تحلیل ہوچکی ہے اور وہ نئی عبوری حکومت کی قیادت کریں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی حکومت کا کرغزستان کے سات میں سے چار صوبوں اور مسلح افواج پر کنٹرول ہے۔



XS
SM
MD
LG