رسائی کے لنکس

معزول کرغز لیڈرکا واپس وطن نہ لوٹنے کا وعدہ


کرغزستان کے معزول صدر نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیڈر کی حیثیت واپس وطن جانے کا کوئى ارادہ نہیں رکھتے۔

کرمان بیگ باقی یف نے ، جنہوں نے بیلا روس میں پناہ لے لی ہے ، اسی ہفتے اصرار کے ساتھ کہاتھا کہ وہ ابھی تک اپنے ملک کے جائز صدر ہیں۔لیکن جمعے کے روز مسٹر باقی یف نے مِنسک میں نامہ نگاروں کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے ملک سے فرار ہونے سے پہلے ایک خط کی صورت میں استعفیٰ پیش کردیا تھا۔ انہوں نے مزیہ کہا کہ وہ اُس وقت ”دباؤ میں تھے“۔

مسٹر باقی یف نے یہ تو نہیں کہا کس نے اُن پر دباؤ ڈالا تھا۔ لیکن اُنہوں نے یہ کہا کہ روسی وزیرِ اعظم ولاڈی میر پوتِن اور روسی صدر دِمتری میدویدیف ، دونوں نے کرغزستان میں امریکہ کے ایک فضائى اڈے کے پٹّے میں توسیع کرنے پر اُن سے ناخوشی کا اظہار کیا تھا۔

کرغزستان میں روس کا بھی ایک فوجی اڈا ہے۔

مسٹر باقی یف نے کہا کہ مسٹر پوتِن نے اُن سے یہ بھی کہا تھااگر انہوں نے عبوری حکومت کی مزاحمت کے لیے طاقت استعمال کی تو وہ اُنہیں ذاتی طور پر اس کا ذمّے دار قرار دیں گے۔

XS
SM
MD
LG