رسائی کے لنکس

فلم 'لال کبوتر' آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد فلموں کی فہرست میں شامل


پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم 'لال کبوتر' کو 92ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد فلموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اسے انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ کی کیٹیگری کے تحت آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کی صدر شرمین عبید چنائے ہیں جو دو مرتبہ آسکر ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں زیبا بختیار، ضرار کھوڑو، زیب النسا حامد، سرمد کھوسٹ، عاصم عباسی، رضوان بیگ ، جمیل بیگ، صنم سعید اور حمنہ زبیر شامل ہیں۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز، بین الاقوامی فیچر فلم سمیت تمام کیٹگریز میں ایوارڈز کے لیے نامزد افراد کا حتمی انتخاب رواں سال دسمبر میں کرے گی جبکہ نامزدگیوں کا حتمی اعلان 13 جنوری 2020 کو کیا جائے گا۔

فلم 'لال کبوتر' کی کاسٹ میں احمد علی اکبر اور منشا پاشا نمایاں ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں راشد فاروقی ، سلیم معراج، علی کاظمی ، شمیم ہلالی ، اکبر اسلام ، سید ارسلان ، سعد فریدی، حماد صدیق اور فائزہ گیلانی شامل ہیں۔

فلم کے ہدایت کار کمال خان ہیں جبکہ پروڈیوسر ہانیہ چیمہ اور کامل چیمہ ہیں۔

حانیہ اور کامل نے ہاورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG