رسائی کے لنکس

ہمیں بھی ہادیہ ہاشمی جیسا بننا ہے!


لاہور کی سرتال اکیڈمی کے ماسٹرضیاالحق کا کہنا ہے کہ' نیس کیفے بیسمنٹ' میں اپنی آواز کا جادو جگا کر سپر ہٹ ہونے والی آٹھ سالہ ہادیہ ہاشمی سے متاثر ہو کر کلاسیکی موسیقی سیکھنے کے لئے آنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

موسیقی کی تربیت دینے والی یہ چھوٹی سی اکیڈمی لاہور کے علاقے اسلام پورہ بازار میں قائم ہے جو 8 سالہ ہادیہ ہاشمی کی وجہ سے ملک بھر میں شہرت کا سبب بن گئی تھی ۔

یہاں سے کلاسیکی موسیقی سیکھنے والی ہادیہ ہاشمی نے معروف 'نیس کیفے بیسمنٹ' میں مشکل سروں کو با آسانی ادا کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

ماسٹرضیا الحق کا کہنا ہے ان کے پاس 20 سے زائد بچے موسیقی سیکھنے آئے ہیں جن میں سے بیشتر ہادیہ ہاشمی سے متاثر ہیں اور اس جیسا بننا چاہتے ہیں ۔

ماسٹر ضیا الحق کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی اکیڈمی کو ہادیہ ہاشمی کی وجہ سے پذیرائی ملی ۔

ضیا نے 3 سال قبل جب یہ چھوٹی سی اکیڈمی شروع کی تو انہیں بھی اپنے گھر والوں کو راضی کرنے کے لئے کئی جتن کرنے پڑے تھے ۔

ضیا کہتے ہیں کہ پاکستان میں روایتی شعبوں سے ہٹ کر موسیقی یا فنون لطیفہ کے کسی بھی شعبے میں بچوں کی دلچسپی کو پذیرائی نہیں ملتی ۔

ضیا نہ صرف یہاں بچوں کو موسیقی کی تربیت دیتے ہیں بلکہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فنون لطیفہ سے بھی منسلک ہیں ۔

ضیا کا کہنا تھا کہ یہاں آس پاس کپڑے کی دکانیں ہیں جب یہ سلسلہ شروع ہوا تو لوگوں نے کوئی خاص برا نہیں منایا بلکہ یہاں کے دکاندار کبھی کبھار یہاں آکر بیٹھ جاتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

ماسٹر ضیا کا کہنا ہے کہ کلاسیکی موسیقی سیکھنے کی یہی عمر ہے چھوٹی عمر میں ہی بچے کے سر پکے ہو جائیں تو اسے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

ہادیہ کی کلاسز اس اکیڈمی میں اب بھی جاری ہیں اور اپنے والد کے ساتھ ہادیہ جب بھی اکیڈمی پہنچتی ہے محفل کی جان بن جاتی ہے ۔

'ہمیں بھی ہادیہ جیسا بننا ہے!'
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:38 0:00

ہادیہ کو دیکھ کر اس اکیڈمی کا رخ کرنے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ ہیر خان بھی شامل ہے جو کہتی ہیں کہ انہیں بھی گھر والوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر وہ مان گئے ۔

ہیر، یہ بھی کہتی ہیں کہ ہادیہ بہت اچھا گاتی ہے ۔'نیس کیفے بیسمنٹ' میں اس نے گانا گایا اور وہ مشہور ہوگئی ۔ ہادیہ کے ٹی وی پر انٹرویو آئے ۔کچھ چینلز نے تو اسے کراچی بھی بلایا بس میں نے بھی سوچ لیا کہ مجھے بھی اپنا نام بنانا ہے ۔'

ہادیہ بھی خوش ہے کہ اسے دیکھ کر اور بچے یہاں آ رہے ہیں۔وہ کہیں ہیں' بچے مجھے کہتے ہیں کہ ہادیہ تم اتنا اچھا گاتی ہو ہمیں بھی ایسے ہی گانا ہے ۔

XS
SM
MD
LG