رسائی کے لنکس

چوتھا ریپبلیکن مباحثہ، تیاری کو آخری شکل دے دی گئی


ملواکی
ملواکی

اِس مباحثے میں وہ امیدوار شرکت کرنے کے اہل ہیں جنھیں حالیہ عام جائزے کی رپورٹوں میں مقبولیت کے اعتبار سے کم از کم 2.5 فی صد کی پسندیدگی کی شرح پر ہیں۔

ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی نامزدگی کے چوٹی کے امیدوار منگل کی شام گئے وسکانسن کے شہر ملواکی میں اپنے چوتھے مباحثے میں شریک ہوں گے، ایسے میں جب مقبولیت کی اعداد بدل رہی ہیں اور ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے میں اضافہ آیا ہے۔

اِس مباحثے میں وہ امیدوار شرکت کرنے کے اہل ہیں جنھیں حالیہ عام جائزے کی رپورٹوں میں مقبولیت کے اعتبار سے کم از کم 2.5 فی صد کی پسندیدگی کی شرح پر ہیں۔

نیو جرسی کے گورنر، کرس کرسٹی اور ارکینسا کے سابق گورنر، مائیک ہکابی کو ’انڈر کارڈ ڈبیٹ‘ کے اصول کے تحت فہرست سے باہر کردیا گیا ہے، جب کہ جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لِنڈسی گراہم اور نیویارک کے سابق گورنر جارج پٹاکی نے مباحثے کے لیے درکار اہلیت ثابت نہیں کر پائے۔

کارسن کی پڑتال جاری

منگل کے روز ہونے والا یہ مباحثہ ’فوکس بزنس نیٹ ورک‘ کے توسط سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں معیشت پر دھیان مرکوز رہے گا۔

تاہم، زیادہ تر توجہ چوٹی کے امیدواروں، ڈونالڈ ٹرمپ اور بین کارسن پر مرتکز رہے گی۔ حالیہ دِنوں میں، کارسن نے دفاعی انداز اپنایا ہوا ہے، جن سے سوالات کی بوچھاڑ کی جاتی رہی ہے، جن واقعات میں وہ ملوث بتائے جاتے ہیں، جن میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ کسی وقت اُنھیں نیو یارک کے ویسٹ پوائنٹ میں قائم امریکی ملٹری اکیڈمی میں پوری اسکالرشپ کی پیش کش ہوئی تھی۔

مباحثے کے دوران، کارسن کے ماضی کے بارے میں، اُن سے مزید سوالات پوچھے جاسکتے ہیں۔ تاہم، یوں لگتا ہے کہ وہ پھر سے مقبولیت کی بہتر شرح کا مظاہرہ کریں گے۔ جمعے کے روز فلوریڈا میں ایک اخباری کانفرنس کے دوران، کارسن نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ میڈیا کی جانب سے دیے گئے نامناسب تاثر کو دور کریں۔

بقول اُن کے، ’آپ دوستوں کی جانب سے مچھ پر اچھالی جانے والی کیچڑ دراصل مجھے مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گی کیونکہ جب میں لوگوں سے ملتا ہوں تو یہ ہزاروں لوگ یہی کہتے ہیں کہ آپ میڈیا کو اپنے اوپر حاوی نہ کریں‘۔

ٹرمپ پھر سبقت لے چکے

ایسے میں جب این بی سی کے ’سیٹرڈے نائیٹ لائیو‘ میں پیش ہوئے، ایک بار پھر ڈونالڈ ٹرمپ کو سبقت حاصل تھی، حالانکہ سڑکوں پر ٹرمپ مخالف مظاہرین جمع تھے۔ حالانکہ سالوں بعد یہ شو کامیاب رہا، کافی ناقدین کے خیال میں ٹرمپ کی میزبانی والا یہ شو ناکام رہا۔

XS
SM
MD
LG