رسائی کے لنکس

مغرب میں لیبیائی فورسزکےباغیوں پرحملے


مغرب میں لیبیائی فورسزکےباغیوں پرحملے
مغرب میں لیبیائی فورسزکےباغیوں پرحملے

باغیوں کے زیر قبضہ زنتان کے مغربی قصبے کے اگلے محاذ کے قریب موجود رپورٹروں نے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والی اِس شدید لڑائی میں حکومت کی فوج نے راکٹ لائنچرز کا استعمال کیا

لیبیائی لیڈر معمر قذافی کی حامی فوج نے ملک کے مغرب میں بڑے دھانے والے اسلحے کی مدد سے باغیوں پر ایسے میں حملہ کیا ہے جب دارالحکومت طرابلس میں ایک علیحدہ لڑائی چھڑ گئی۔

باغیوں کے زیر قبضہ زنتان کے مغربی قصبے کے اگلے محاذ کے قریب موجود رپورٹروں نے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والی اِس شدید لڑائی میں حکومت کی فوج نے راکٹ لائنچرز کا استعمال کیا۔ باغیوں نے بتایا ہے کہ دفینہ میں دیگر مقامات پرکم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔ یہ وہ علاقہ ہے جوباغیوں کے زیرِ قبضہ مصراتا کے مغرب میں واقع ہے۔

طرابلس سے 50کلومیٹر مغرب میں زاویہ کے مقام پر لیبیائی باغیوں نے اکٹھے ہوکر قذافی کی فورسز کے ساتھ لڑائی کی ، جہاں سےکئی ہفتے قبل افواج نے باغیوں کاقبضہ چھڑا لیا تھا۔
لڑائی کے باعث ،طرابلس اور تیونس کے درمیان ہائی وے جو رسد پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے، اُسے بند کر دیا گیا تھا۔ ایک جنگجو باغی نے بتایا ہے کہ ہفتے کوشروع ہونے والی اِس لڑائی میں اُس کے کئی ساتھی ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ حکومتی فورسز کو کمک مل رہی ہے۔

باغیوں نے کچھ عرصے تک زوایہ کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن قذافی حامی فورسز نے اُنھیں مار بھگایا ۔

اگر باغی زوایہ اور قریب کے دیگر قصبوں پر کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں تو وہ طرابلس جانے والی رسد کی قلیل سپلائی لائن کاٹ دیں گے۔ بحریہ کی ناکہ بندی اور نیٹو کے فضائی حملوں کے باعث دارلحکومت کافی صد تک الگ تھگ ہو کر رہ گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG