رسائی کے لنکس

لیبیا کی طرف سے اقوام متحدہ کو جنگ بندی کی پیشکش


لیبیا کی طرف سے اقوام متحدہ کو جنگ بندی کی پیشکش
لیبیا کی طرف سے اقوام متحدہ کو جنگ بندی کی پیشکش

لیبیا کے وزیر اعظم نے نیٹو کی طرف سے فضائی حملے فوری طور پر بند کرنے کے جواب میں عارضی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

وزیر اعظم بغدادی المحمودی نے یہ پیشکش اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی عبدل الٰہ خاطب سے طرابلس میں ہونے والی ملاقات میں کی۔

خاطب کی طرابلس میں آمد کے کچھ وقت بعد ہی لیبیا کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تیونس کی سرحد سے ملحقہ مغربی شیر زوارہ پر نیٹو کے حملے کی خبر دی۔

مزید برآں برطانوی افواج کے سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈز نے اخبار ’سنڈے ٹیلی گراف‘ کو بتایا ہے کہ اگر نیٹو نے اپنی کارروائی میں اضافہ نا کیا تو خدشہ ہے کہ معمر قذافی اقتدار سے چمٹے رہیں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ نیٹو لیبیا کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اہداف کو نشانہ نہیں بنا رہی ہے لیکن اس کو فوجی کارروائیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

نیٹو کے رکن ملکوں نے اپنی افواج کو پابند کر رکھا ہے کہ وہ صرف اُن اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہیں جن سے شہریوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

لیبیا کے حکام نے الزام لگایا ہے کہ نیٹو نے اپنے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معمر قذافی کو ہلاک کرنے کے مقصد سے حملے بھی کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG