رسائی کے لنکس

دوسرا کوارٹر فائنل: برازیل نے کولمبیا کو 1-2 سے ہرادیا


برازیل کی جانب سے دوسرا گول ڈیوڈ لوئز نے 69 ویں منٹ میں فری کک پر کیا اور 30 میٹر کی دوری سے گیند سیدھی گول پوسٹ میں پہنچائی۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2014ء کے دوسرے کوارٹر فائنل میں میزبان برازیل نے کولمبیا کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ 8 جولائی کو جرمنی سے ہوگا جس نے جمعے کو کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس کو 0-1 سے ہرا یا تھا۔

جمعے کو فورٹالیزا میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل کا پہلا گول برازیل کے کپتان تھیاگو سلوا نے میچ کے ساتویں منٹ میں کیا۔

برازیل کی جانب سے دوسرا گول ڈیوڈ لوئز نے 69 ویں منٹ میں فری کک پر کیا اور 30 میٹر کی دوری سے گیند سیدھی گول پوسٹ میں پہنچائی۔

دس منٹ بعد کولمبیا کے جیمز روڈریگز نے پینلٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھادیا۔ روڈریگز کا ٹورنامنٹ میں یہ چھٹا گول تھا۔

اس گول سے پہلے اور بعد میں بھی کولمبیا کی ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن برازیل کے مضبوط دفاع اور جارحانہ حملوں کے باعث انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

'یلو کارڈ' کے باعث برازیلین کپتان تھیاگو سلوا جرمنی کے خلاف سیمی فائنل نہیں کھیل سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG