رسائی کے لنکس

لیبیا: باغیوں کا زاویہ کے کچھ حصوں پر قبضے کا دعویٰ

لیبیا: باغیوں کا زاویہ کے کچھ حصوں پر قبضے کا دعویٰ
لیبیا: باغیوں کا زاویہ کے کچھ حصوں پر قبضے کا دعویٰ

زاویہ ایک بڑی شاہراہ پر واقع ہے اور طرابلس کے مغرب میں صرف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شہر پر باغیوں کے قبضے سے طرابلس کی رسدی راستے منقطع ہو جائیں گے۔

لیبیا کے باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے حکمت عملی کے اعتبار سے اہم شہر زاویہ کےکچھ حصوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے جب کہ لیبیا کے حکومت نے ان کے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اتوار کےر وز لیڈر معمر قذافی کی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے باوجود ساحلی شہر کے مغربی اضلاع کے اندر تک پیش قدمی کی ہے۔

زاویہ ایک بڑی شاہراہ پر واقع ہے اور طرابلس کے مغرب میں صرف 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شہر پر باغیوں کے قبضے سے طرابلس کی رسدی راستے منقطع ہو جائیں گے۔

اتوار کےروز ٹیلی وژن پر ویڈیو میں باغیوں کو قذافی دور سے قبل کے پرچم لہراتے اور فضا میںٕ خوشی سے فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔

تاہم لیبیا کی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کا کنٹرول بر قرار ہے ۔موسیٰ ابراہیم نےکہاہے کہ حکومت کی حامی فورسز نے باغی جنگجوؤں کے ایک چھوٹے سے گروہ کوآگے بڑھنے روک دیا ہےاور وہ انہیں پیچھے دھکیلنے کی کارروائی کررہے ہیں۔

دوسری خبروں کے مطابق اتوار کےروز حزب اختلاف کے جنگجوؤں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بریقہ کی طرف پیش قدمی کی ہے۔

اتوار کےرو ز ہی خبر رساں ادارے رائٹر نے حزب اختلاف کے جنگجوؤں سےیہ بیان منسوب کیا کہ وہ قصبے گھریان کاکنٹرول حاصل کرنے کےلیے لڑ رہےہیں جو طرابلس کے جنوب میں لگ بھگ 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG