رسائی کے لنکس

پشاور زلمی، کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی


KarachiVsPeshawar_01.jpg
KarachiVsPeshawar_01.jpg

کراچی کنگز کے ہارنے کی اہم وجوہات میں پشاور زلمی کی شاندار فیڈنگ اور بالرز کی نپی تلی بالنگ رہی جس نے پوری اننگز میں بیٹسمینوں کو باندھ رکھا اور کرس گیل اور پولارڈ جیسے بڑے کھلاڑیوں کے علاوہ باقی کو خاطر خواہ کارکردگی دکھانے کا موقع ہی نہ مل سکا

’پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو‘ کے آخری پلے آف میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ کراچی کنگز تمام کوششو ں کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز ہی بناسکا۔

کراچی کنگز کے ہارنے کی اہم وجوہات میں پشاور زلمی کی شاندار فیڈنگ اور بالرز کی نپی تلی بالنگ رہی جس نے پوری اننگز میں بیٹسمینوں کو باندھ رکھا اور کرس گیل اور پولارڈ جیسے بڑے کھلاڑیوں کے علاوہ باقی کو خاطر خواہ کارکردگی دکھانے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

پشاور زلمی کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ کرس گیل نے 9 گیندیں کھیل کر پہلا رن بنایا اور پاور پلے کے اختتام پر کراچی کنگز 3 وکٹیں گنوا کر صرف 23 رنز بناسکی۔

جمعہ کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بیٹسمین کوئی خاص اسکور نہ کرسکے۔ بابر اعظم نے ایک، کرس گیل نے چالیس، کمارسنگاکارا نے پندرہ، شعیب ملک صفر، بوپارہ نے چھ، پولاڈ نے47،عماد وسیم نے24 ،سہیل خان نے3محمد عامر نے8 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی طرف سے جورڈن نےتین، محمد حفیظ نے ایک اور وہاب ریاض نے تین وکٹس لئے ۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے اس اہم میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ پشاور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے اچھا آغاز فراہم کیا۔

دونوں بیٹسمینوں نے پہلے محتاط اور پھر جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں 88 رنز بنائے جس میں کامران اکمل کی 33 گیندوں پرنصف سنچری شامل ہے۔

دونوں نے کراچی کنگز کے کسی بھی بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دھواں دار بیٹنگ کا سلسلہ یوں ہی جاری رکھا اور اسکور 97 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر میلان سہیل خان کی گیند پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے، میلان نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 36رنز بنائے۔

دوسری جانب کامران اکمل نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلے اور کراچی کنگز کے ہربولر کی جم کی پٹائی کی۔ کامران اکمل کے سامنے ہربولر بے بس نظر آیا۔ انہوں نے صرف 60 گیندوں پر سنچری اسکورکی جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن ٹو میں یہ کسی بھی بیٹسمین کی پہلی سنچری ہے۔ کامران اکمل 104 رنز کی اننگز کھیل کر غیر ضروری رن لیتے ہوئے آؤٹ ہوئے، جبکہ شاہد آفریدی پہلی ہی گیندپر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کامران اکمل کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔ مارلن سیموئلز 37رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی طرف سے سہیل خان اور محمد عامر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل موصولہ خبر کے مطابق، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان دبئی میں جاری آخری پلے آف میں پشاور نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 182 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جبکہ 12 اورز کے اختتام تک کنگز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔ کنگز کے آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں بار اعظم، کپتان سنگا کارا، شعیب ملک، روی بھوپارا اور کرس گیل شامل ہیں۔

ایونٹ کے اس اہم میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل اور ڈیوڈ میلان نے اچھا آغاز فراہم کیا۔

دونوں بیٹسمینوں نے پہلے محتاط اور پھر جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں 88 رنز بنائے جس میں کامران اکمل کی 33 گیندوں پرنصف سنچری شامل ہے۔

دونوں نے کراچی کنگز کے کسی بھی بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دھواں دار بیٹنگ کا سلسلہ یوں ہی جاری رکھا اوراسکور 97 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر میلان سہیل خان کی گیند پر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے، میلان نے 31 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 36رنز بنائے۔

دوسری جانب کامران اکمل نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلے اور کراچی کنگز کے ہربولر کی جم کی پٹائی کی۔ کامران اکمل کے سامنے ہربولر بے بس نظر آیا، انہوں نے صرف 60گیندوں پر سنچری اسکورکی جس میں 7چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن ٹو میں یہ کسی بھی بیٹسمین کی پہلی سنچری ہے۔کامران اکمل 104رنز کی اننگز کھیل کر غیرضروری رن لیتے ہوئے آؤٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی پہلی ہی گیندپر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔ مارلن سیموئلز 37رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی طرف سے سہیل خان اور محمد عامر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا تاہم فائنل میں شاہد آفریدی کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ وہ پولارڈ کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں اپنا ہاتھ زخمی کر بیٹھے ۔ انہیں بارہ ٹانکے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG