رسائی کے لنکس

ملالہ ایک بار پھر دنیا کی 100با اثر شخصیات میں شامل


ٹائم میگزین کی 2014ء کی فہرست کے مطابق ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی با اثر شخصیات میں 13 ویں نمبر ہیں۔

امریکہ کے مشہور جریدے 'ٹائم' نے دنیا کی سو با اثر شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں نوجوان پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا نام ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کی 2014ء کی فہرست کے مطابق ملالہ یوسفزئی دنیا بھر کی با اثر شخصیات میں 13 ویں نمبر ہیں۔

فہرست میں بھارت کی سیاسی جماعت 'عام آدمی پارٹی' کے سربراہ اروند کیجریوال دنیا کو تمام بااثر شخصیات میں پہلا نمبر دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی کا نام اس سے قبل بھی ٹائم میگزین کی با اثر شخصیات میں شامل کیا گیا تھا اور سال 2013 کی فہرست میں وہ پہلی پوزیشن پر تھیں۔

ٹائم 2014 کی فہرست میں دوسرا نمبر بھی بھارت کے ایک اور سیاسی رہنما نریندر مودی کا ہے۔

بھارت کے دو سیاسی سربراہوں کے نام تو سر فہرست ہیں ہی، بھارت کی صحافی ارون دھتی رائے اور سوشل ورکر ارون ولام کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ اس طرح بھارت کے 4 افراد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر ناموں میں ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹی پیری تیسرے، مشہور گلوکار جسٹن بیبر چوتھے، لاورنے پانچویں جبکہ ریحانہ اور بینڈیکٹ چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب 100 بااثر شخصیات میں امریکی صدر اوباما،امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن بھی شامل ہیں۔

ٹائم کی فہرست میں چینی صدر زی جن یانگ، روس کے صدر پیوٹن، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، مصر کے آرمی چیف جنرل السیسی اور مشہور فٹ بالر کرسٹینو رونالڈو کا نام بھی شامل ہے۔

ٹائم میگزین کی جانب سے ہر سال 100 با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی جاتی ہے جن میں ایسی شخصیات کے ناموں کو شامل کیاجاتا ہے جو اپنے شعبوں اور شخصیت کے اثر رسوخ کے باعث جانے جاتے ہوں اور دنیا بھر میں بااثر شخصیات کا درجہ رکھتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG