رسائی کے لنکس

ملالہ کے لئے ’ستارہٴ شجاعت‘ کا اعلان


وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وزیرستان آپریشن کا ملالہ یوسفزئی سے کوئی تعلق نہیں

حکومت پاکستان کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو’ ستارہ ٴشجاعت‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملالہ کے ساتھ زخمی ہونیوالی اسکول کی طالبات کائنات اور شازیہ کی عیادت کے دوران سوات میں کیا۔


رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اُن کی صدر آصف علی زرداری سے فون پر بات ہوئی ہے جس کے بعد ملالہ کو ’ستارہ شجاعت‘ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیرستان آپریشن کا ملالہ یوسفزئی سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کہ فی الحال، وزیرستان میں کوئی فوجی آپریشن نہیں کیا جارہا۔

اُنھوں نے کہا کہ طالبان کے ترجمان احسان االلہ احسان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔


ملالہ اِن دنوں لندن کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈیوڈ روسر نے میڈیا سےگفتگو میں کہا ہے کہ ملالہ کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے۔

اِس سے قبل، ملالہ یوسفزئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز اٹھانے اور امن کا پیغام دنیا میں پہنچانے کے لئے امن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور اب ’ستارہ ٴشجاعت‘ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG