رسائی کے لنکس

کم جونگ نام کی میت کی تصدیق ’ڈی این اے‘ سے کی گئی: ملائیشیا


کم جونگ نام (فائل فوٹو)

ملائیشیا نے اس کم جونگ نام کو قتل کروانے کا الزام شمالی کوریا پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس واقعہ میں ملوث مزید مشتبہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملائیشیا کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکام نے شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ ان کے مقتول سوتیلے بھائی کم جونگ نام کی میت کی شناخت کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے کر لی ہے۔

نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی نے بدھ کو کہا کہ یہ ٹیسٹ کم جون نام کے بچوں میں سے ایک سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کے نمونے کی مدد سے کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی پر دو خواتین نے کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر 13 فروری کو زہریلے مواد ’وی ایکس‘ سے حملہ کیا تھا اور ملائیشیا میں عہدیداروں کے مطابق اس حملے کے تقریباً 20 منٹ بعد کم جونگ نام کی ہلاکت ہوئی۔

شمالی کوریا نے کم جونگ نام کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے تاہم یہ نہیں کہا کہ ہلاک ہونے والا شخص کم جونگ نام تھا۔

ملائیشیا کے حکام نے انڈونیشیا اور ویتنام سے تعلق رکھنے والی ان دونوں خواتین پر کم جونگ نام کے قتل کی فرد جرم عائد کی ہے۔ مبینہ طور پر یہ وہی دو خواتین ہیں جو ہوائی اڈے پر لگے نگرانی کے کیمرے ’سی سی ٹی وی‘ کی فوٹیج کے مطابق کم جونگ نام پر حملے کرتے ہوئے نظر آئیں۔

ملائیشیا نے اس کم جونگ نام کو قتل کروانے کا الزام شمالی کوریا پر عائدکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس واقعہ میں ملوث مزید مشتبہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

XS
SM
MD
LG