رسائی کے لنکس

لاپتا طیارے سے متعلق اعلٰی عہدیداروں کی ملاقات


توقع ہے کہ عہدیدار پیر کو تلاش کے اس کام کے لیے مزید مشینوں کی تنصیب، متاثرہ خاندانوں سے رابطے کے علاوہ ماہرین کے تکنیکی رائے بھی لیں گے

آسٹریلیا، ملائیشیا اور چین کے اعلٰی عہدیدار کے مابین آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ملاقات ہوئی جس میں ملائیشین ائیر لائن کے لاپتا طیارے کی تلاش کے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملائیشیا کا ایک مسافر طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتا ہو گیا تھا۔

توقع ہے کہ عہدیدار پیر کو تلاش کے اس کام کے لیے مزید مشینوں کی تنصیب، متاثرہ خاندانوں سے رابطے کے علاوہ ماہرین کے تکنیکی رائے بھی لیں گے۔

لاپتا طیارے ’ایم ایچ 370‘ پر کل 239 افراد سوار تھے اور گزشتہ ہفتے فضائیہ کی مدد سے جاری تلاش کا کام روک دیا گیا تھا۔

بحر ہند میں زیر آب تلاش کے کام کے لیے مزید مشینری بھی بھیجی جائے گی۔

ملائیشیا ایئر لائنز کے طیارے کے لاپتا ہونے کے بعد درجنوں ہوائی جہاز، بحری جہاز، خود کار آبدوز اور جدید آلات کی مدد سے ایک وسیع علاقے میں اس کی تلاش کا کام کیا گیا، لیکن یہ عمل ابھی تک سود مند ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

حکام نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اب اس کا امکان کم ہے کہ لاپتا طیارے کا تیرتا ہوا کوئی ملبہ مل جائے اس لیے اب تلاش کی توجہ کا مرکز زیر آب ہے۔
XS
SM
MD
LG