رسائی کے لنکس

مالی: امن مشن پر فائرنگ، چھ فوجی اہل کار ہلاک


فائل
فائل

اقوام متحدہ کی فورسز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹروں سمیت کمک موقع پر بھیجی جا رہی ہے۔ اس خطے میں، فرانس کی قیادت میں القائدہ کے باغیوں سے آزادی کے لئے فوجی کارروائی 2013ء سے جاری ہے

مالی کے شمالی صحرا میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر فائرنگ کے نتیجے میں، چھ اہل کار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

امن مشن کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کے فوجی قافلے پر یہ حملہ جمعرات کی صبح ٹمبکٹو کے جنوب مغرب میں 45 میل کے فاصلے پر ہوا۔

عالمی ادارے کی فورسز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹروں سمیت کمک موقع پر بھیجی جا رہی ہے۔

ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

اس خطے میں، فرانس کی قیادت میں القائدہ کے باغیوں سے آزادی کے لئے فوجی کارروائی 2013ء سے جاری ہے۔ اس کے باوجود، مالی کے شمالی حصے میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقے میں فوجی بغاوت کے بعد بدنظمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مالی حکومت اور اس کے اتحادیوں اور شمالی علیحدگی پسند گروپ کے درمیان گزشتہ برس جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ لیکن، اس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG