رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس کی باڑ پھلانگنے والا شخص گرفتار


حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ شخص کس طرف وائٹ ہاؤس کی باڑ پر لگی نوکدار سلاخوں کے باوجود اسے پھلانگنے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ سلاخیں گزشتہ برس ہی لگائی گئی تھیں۔

واشنگٹن میں جمعرات کو ایک شخص کو امریکی صدر کی رہائش گاہ اور دفتر وائٹ ہاؤس کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔ صدر اوباما اس وقت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یوم تشکر منا رہے تھے۔

سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ امریکی پرچم میں لپٹے جوزف کاپوٹو نے شمالی باغیچے کی باڑ پھلانگی جس کے فوراً بعد اسے پکڑ لیا گیا۔

کا پوٹو کی عمر، اس کے آبائی شہر یا باڑ پھلانگنے کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ شخص کس طرف وائٹ ہاوش کی باڑ پر لگی نوکدار سلاخوں کے باوجود اسے پھلانگنے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ سلاخیں گزشتہ برس ہی لگائی گئی تھیں۔

وائٹ ہاؤس کی شمالی اور جنوبی باڑوں پر لوگوں کی آمد عارضی طور پر بند کر دی گئی۔ اس واقعے کے بعد کئی گھنٹوں تک ایگزیکٹیو مینشن کے باہر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کئی مسلح سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھا گیا۔

2015 میں کاپوٹو تیسرا شخص ہے جس نے باڑ پھلانگ کر وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

باڑ پھلانگنے والے اکثر افراد کو فوراً پکڑ لیا جاتا ہے مگر ستمبر 2014 میں عراق کی جنگ میں حصہ لینے والا ایک فوجی باڑ پھلانگنے کے بعد باغیچہ، مرکزی دروازہ اور صدر کی رہائش کی طرف جانے والی سیڑھیاں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کے بعد اسے سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے ایسٹ روم میں قابو کیا۔

XS
SM
MD
LG