رسائی کے لنکس

فلپائن: حملے کے بعد ’کیسینو‘ میں دم گھٹنے سے درجنوں ہلاک


منیلا کے ایک تفریحی علاقے میں واقع ایک ہوٹل سے دھواں اٹھ رہا ہے اور امدادی ٹیمیں وہاں موجود ہیں۔ یکم جون 2017
منیلا کے ایک تفریحی علاقے میں واقع ایک ہوٹل سے دھواں اٹھ رہا ہے اور امدادی ٹیمیں وہاں موجود ہیں۔ یکم جون 2017

ہوٹل نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ہوٹل بند ہے اور ہم اپنے مہمانوں اور کارکنوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے قومی پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

فلپائن کے دارالحکومت مینلا کے جنوب میں واقع ایک تفریحی علاقے میں واقعہ ایک ’کیسینو‘ میں مسلح شخص نے فائرنگ کے بعد وہاں پڑے ’گیمبلنگ‘ کے میزوں کو آگ لگا دی، جس سے عمارت میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے سے 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حملہ آور بعد میں ایک قریبی ہوٹل سے جمعہ کو مردہ حال میں ملا۔

میٹروپولٹن پولیس کے سربراہ الابایلدی نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشین ایک کمرے سے ملیں اور اُن کی موت کی وجہ دم گھٹنے سے ہوئی اور کسی کے جسم پر گولی لگنے کے زخم نہیں تھے۔

اس حملے کے بعد تفریحی مقام ’ورلڈ منیلا کمپلیکس‘ میں موجود سینکڑوں افراد نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ وہاں سے نکلنے کے دوران درجنوں افراد کو زخم بھی آئے۔

ابتدائی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا مسلح افراد نے ہوٹل کے اندر مہمانوں ہوٹل کے کارکنوں پر گولیاں چلائیں جس سے کئی لوگ شديد زخمی ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں عمارتوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مسلح پولیس کے دستے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ ہوٹل نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ہوٹل بند ہے اور ہم اپنے مہمانوں اور کارکنوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے قومی پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

اگرچہ ابھی تک کسی نے ’ پاسے‘ نامی ہوٹل میں فائرنگ اور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا، لیکن یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فلپائن کی فوج جنوبی شہر ماراوی میں اسلامک اسٹیٹ سے منسلک عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت افسوس ناک ہے ۔ ہم صورت حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام متاثرین کے لیے دعا گو ہیں۔

ماراوی میں پچھلے ہفتے تشدد اس وقت شروع ہوا جب سیکیورٹی فورسز فلپائن کے اسلامک اسٹیٹ کے مقامی کمانڈر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد عسکریت پسندوں کے ماراوی کے کئی حصوں پر قبضہ کر کے لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔

عسکری کمانڈر ہاپیلوں دہشت گردی کے الزامات میں امریکہ کو مطلوب ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ ڈالر کا انعام مقرر ہے۔

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرے نے جمعرت کے روز کہا تھا کہ ماراوی سے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کا صفایا کر دیا جائے گا۔

ماراوی میں جاری لڑائیوں میں اب تک 12 عسکریت پسند، 30 سیکیورٹی اہل کار اور 24 عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

حکومت نے کہا ہے کہ باغیوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے ایک فضائی حملے میں عسکریت پسندوں کی بجائے 10 فوجی ہلاک اور متعد د زخمی ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG