رسائی کے لنکس

امریکی بینڈ ’میری مک برائیڈ‘ کی کراچی میں پرفارمنس


میری مک برائیڈ کی کراچی میں پرفارمنس،
میری مک برائیڈ کی کراچی میں پرفارمنس،

کنسرٹ کے علاوہ میری مک برائیڈ نے آرٹس کونسل کراچی کی میوزک اکیڈمی کے اساتذہ اور طالب علموں کے لئے میوزک ورکشاپ بھی منعقد کی۔

پاکستان کا ساحلی شہرکراچی ایک بارپھر سے روشنیوں کا شہر بن گیا ہے۔ کرکٹ سے لے کر میوزک کنسرٹس تک مختلف سرگرمیاں شہر کی رونقیں دوبالا کررہی ہیں جس پرکراچی والے بہت خوش ہیں۔

انہی رونقوں کوچار چاند لگائے مشہورامریکی بینڈ’ میری مک برائیڈ‘کی پرفارمنس نے۔ کراچی کے فاطمہ جناح روڈ پر واقع پاک امریکن کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں جب میری مک برائیڈ بینڈ نے دلکش دھنیں چھڑیں تو سننے والے جھوم جھوم اٹھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ میری مک برائیڈ بینڈ پہلی بار کراچی نہیں آیا بلکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ کراچی کے میوزک لورز کے لئے خوبصورت پرفارمنسز پیش کر چکا ہے۔

امریکی قونصل خانے کی دعوت پر کراچی آنے والے میری مک برائیڈ بینڈنے اپنے مشہور نم برز حاضرین کے لئے پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔

اس موقع پر قائم مقام امریکی قونصل جنرل جون وارنر نے شرکاء سے اپنی تقریر میں کہا ’ آج ہم موسیقی اور اس کے ذریعے لوگوں کو قریب لانے کا جشن منا رہے ہیں۔ ہم کوئی بھی زبان بولتے ہوں، موسیقی سے ہم سب یکساں طورپر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہمارا رنگ کچھ بھی ہو، ہماری سیاست، محبت اور عقیدت کے اظہار کا طریقہ کچھ بھی ہو، موسیقی کے لئے جذبات ایک جیسے ہوتے ہیں۔

کنسرٹ کے علاوہ میری مک برائیڈ نے آرٹس کونسل کراچی کی میوزک اکیڈمی کے اساتذہ اور طالب علموں کے لئے میوزک ورکشاپ بھی منعقد کی۔

بینڈ کی مرکزی گلوکارہ میری مک برائیڈ نے بینڈ کے دیگر ارکان یعنی مین جون کینگلا، جون اسپرنی، آرمسٹیڈ ویلفورڈ اور ڈیو اسکیلیا نے مقامی بینڈ’ساؤنڈزآف کولاچی‘ کے ساتھ ایک فیوژن ’ہوم ‘ بھی ریکارڈ کرایا۔

بینڈ نے یتیم بچوں کے مرکز’دارالسکون‘ کا دورہ بھی کیا اوربچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ثقافتی سفیر کے طور پر میری مک برائیڈ اور ان کا بینڈ 20 سے زائد ممالک میں کنسرٹس کرچکا ہے جن میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، روس، افغانستان، انڈونیشیا، ویتنام اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG