رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا


نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایجبیسٹن گراؤنڈ برمنگھم میں ایونٹ کا آج ہونے والا 25 واں میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے جیت لیا۔ اسے 342 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا جو اس نے 49 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اننگز کا آغاز نیوزی لینڈ کے اوپنرز گپٹل اور منرو نے کیا۔ کپٹل 59 بالوں پر 35 رنز بناکر اینڈائل فلکوایو کی بال پر آؤٹ ہوئے۔

منزو دوسرے نمبر پر آؤٹ ہوئے۔ وہ صرف 9رنز ہی بناسکے کہ ربادا کے ہاتھوں کوٹ اینڈ بولڈ ہوگئے۔

اتفاق سے راس ٹیلر اور لیتھم ایک ، ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کی وکٹ مورس اور کیچز ڈی کوک نے پکڑے۔

نیشام اور ولیم سن کی بیٹنگ کے دوران ولیم سن نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے جو اب تک کا سب بڑا اسکور تھا، نیوزی لینڈ کے کسی اور کھلاڑی نے 50 رنز بھی نہیں بنائے تھے البتہ گپٹل اب تک کے دوسرے بڑے اسکورر ثابت ہوئے تھے۔

نیشام کو مورس نے 23 رنز پر ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ یوں نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی۔

نیشام کے بعد کولن ڈی گرانڈہوم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے 60 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ لنگی انگیدی نے لی۔ اگلے بیٹسمین مچل سانٹنر تھے۔

49 ویں اوور میں نیوزی لینڈ کو کم بالوں پر زیادہ رنز درکار تھے لیکن ولیم اور مچل نے ملکر یہ سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ ولیم سن 103 اور مچل سانٹنر 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوا اس لئے 49، 49 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ 6 وکٹس کے نقصان پر 241 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 242 رنز کا ہدف ملا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کا موقع دیا ۔ جنوبی افریقہ کے اوپنر ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے بیٹنگ کی شروعات کی ہی تھی کہ بولٹ نے ڈی کوکٹ کو صرف 5 رنز پر کلینڈ بولڈ کردیا۔

ہاشم آملہ اور فاف ڈوپلیسی نے ٹیم کے اسکور کو بڑھانے کے لئے مسلسل کوششیں جاری رکھیں اور اسکور کو 59 اوورز تک لے گئے لیکن اسی دوران فاف 23 رنز پر فرگوسن کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ عاشم آملہ اس وقت تک 31 رنز بناچکے تھے۔

اس بار ہاشم آملہ زیادہ اسکور کرنے کوشش میں تھے کیوں کہ پچھلی کئی اننگز میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا تھا اور کوئی خاص اسکور نہیں کرسکے تھے۔

آج انہوں نے 83 بالیں کھیلیں اور 55 رنز بنائے۔ انہیں مچل سانٹنر نے کلین بولڈ کیا۔ جنوبی افریقہ کے اب تک آؤٹ ہونے والے تینوں کھلاڑی کلین بولڈ ہوئے تھے۔

آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی ایڈن مرکرام تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے اور کولن ڈی گرانڈہوم کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ منرو نے لیا جبکہ ڈیوڈ ملر نے ان کی جگہ لی۔

ڈیوڈ ملر کافی ڈیر تک کریز پر رہے لیکن 36 سے زیادہ رنز نہ بناسکے ان کی وکٹ فرگوسن نے لی۔

اینڈائل فلکوایو اگلے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے مگر بغیر کوئی رنز بنائے انہیں واپس پویلین لوٹنا پڑا۔ ان کی وکٹ بھی فرگوسن نے ہی لی۔

ہی وینڈر ڈوسن 67 اور مورس 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم: مارٹن گپٹل، کولن منرو،کین ولیم سن، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جمی نیشام،کولن ڈی گرانڈہوم، مچل سانٹنر، میٹ ہنری،لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ ۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم : فاف ڈوپلیسی، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملا، ایڈن مرکرام، ہی وینڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فلکوایو، کاگیسو ربادا، لنگی انگیدی، کرس مورس اور عمران طاہر۔

پوائنٹس ٹیبل:

نیوزی لینڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 3 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈاب تک 4 میچز کھیل چکا ہے جن میں 3 میں کامیابی اور ایک بارش کی نذر ہوگیا۔ جنوبی افریقہ نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں ناکامی اور ایک میں کامیابی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

XS
SM
MD
LG