رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ نے سخت مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 رنز سے ہرا دیا


ویسٹ انڈیز نے 48 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز بنائے اور صرف پانچ رنز سے اس کی ٹیم میچ ہار گئی۔ کارلوس 101 رنر بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اوتھومس اپنے رنز کا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کا بیٹنگ آرڈر آج پھر ناکام ہوگیا اور نیوزی لینڈ نے اسے5 سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ نے میچ جیتنے کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لیکن، اس کی پوری ٹیم مقررہ 49اوورز میں286 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کے ہیرو کارلوس بریتھویٹ رہے جنہوں نے 101 رنز بنائے۔ ان کی پوری کوشش تھی کہ ویسٹ انڈین ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہو، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں گیل، شمرن ہٹمیئر اور کارلوس بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ باقی کھلاڑی اس تیزی سے آؤٹ ہوئے کہ تیسری اور چوتھی وکٹ 142 رنز پر گریں، جبکہ چھٹی وکٹ 163 اور ساتویں وکٹ 164 رنز پر گرگئی۔ تین کھلاڑیوں ہوپ، پورن اور ایشلے نرس ایک ایک رنز ہی بنا سکے، جبکہ لیوئس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اننگز کا آغاز گرس گیل اور شائی ہوپ نے کیا۔ لیکن ہوپ ٹیم کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہی کچھ ان کے بعد آنے والے بیٹسمین پورن نے کیا۔ وہ بھی صرف ایک ہی رن بنا سکے۔ یہ دونوں وکٹیں بولٹ نے لیں۔

ویسٹ انڈیز کی گری ہوئی پوزیشن کو کرس گیل اور شمرن ہٹمیئر نے سہارا دیا اور تیزی سے اسکور کیا۔ شمرن ہٹمیئر 42 بالوں میں نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، جبکہ گیل سنچری کے قریب تھے۔

اسکور 142 رنز ہوا تو شمرن ہٹمیئر 54 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ فرگوسن نے لی۔ اگلی ہی بال پر شمرن جیسن ہولڈر کا وکٹ لے اڑے۔ انہیں ٹیم کے اسکور میں ایک بھی رن جوڑنے کا موقع نہ مل سکا۔ البتہ، ان کی جگہ کارلوس بریتھویٹ نے لی۔

کرس گیل ایک کے بعد چھکے اور اونچے شاٹس لگا رہے تھے کہ گرینڈ ہوم نے ان کی کمزروی کو بھانپتے ہوئے انہیں 87 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 152 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

گیل کے آؤٹ ہونے کے بعد رن ریٹ گر گیا، جبکہ اسی دوران ایشلے نرس صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آنے والے لیوئس بھی کچھ نہ کر سکے اور بولٹ کو اپنا وکٹ دے بیٹھے۔ اگلے بیٹسمین کیمر روچ تھے۔

ویسٹ انڈیز کا اسکور 38 اوورز میں 211 رنز ہوا تو کیمرروچ رخصت ہو کر پویلین پہنچ گئے۔ وہ صرف 14 رنز ہی بناسکے تھے۔

کارلوس 41 رنز پر کھیل رہے تھے کہ کیمرروچ کی جگہ کوٹریل بیٹنگ کرنے آئے۔ کوٹریل 15رنز بنا کر فرگوسن کی بال پر آؤٹ ہوگئے یوں ویسٹ انڈیز کی نویں وکٹ بھی گر گئی۔ 10 ویں بیٹسمین اوتھومس تھے۔

اس دوران کارلوس سنچری بنانے میں بھی کامیاب رہے اور ٹیم کو بڑی اور بدترین شکست سے بھی بچایا۔ یہ انہی کی کوششیں تھیں کہ ویسٹ انڈیز صرف 5 رنز سے ہاری۔

ویسٹ انڈیز نے 48 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 286 رنز بنائے اور صرف پانچ رنز سے اس کی ٹیم میچ ہار گئی۔ کارلوس 101 رنر بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوتھومس اپنے رنز کا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

جیت کے لئے 292 رنز کا ہدف:
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے مخالف ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کو یہ میچ جیتنے کے لئے 292 رنز کا مشکل ہدف ملا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم سن اور راس ٹیلر نے نصف سنچریز بنائیں، حالانکہ اوپنرز مارٹن گپٹل اور کولن منرو کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھے انداز میں نہیں ہوا تھا، کیوں کہ کوٹریل نے پہلے ہی اوور میں دونوں اوپنرز کو آؤٹ کردیا تھا۔

راس ٹیلر اور ولیم سن کی پارٹنر شپ 160 رنز کی رہی۔

روس ٹیلر نے 69 رنز بنا کر کرس گیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ لیتھم 210 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ولیم سن نے بھی نصف سنچری بنائی۔

47ویں اوور میں اسکور 251 رنز ہوگیا۔ ان کے بعد نیشام اور گرینڈ ہوم آئے اور دونوں نے بہت تیزی سے اسکور کو آگے بڑھایا۔ نیشام 28 اور گرینڈ 16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سینٹنر تھے جو 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

کاٹریل نے 4 وکٹیں لیں، بریتھویٹ نے 2 اور کرس گیل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم:
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ڈیرن براوو اور گیبریل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، جبکہ آندرے رسل زخمی ہیں۔

باقی کھلاڑیوں میں شامل ہیں: جیسن ہولڈر، کرس گیل، ایون لوئس، شائی ہوپ، نیکولس پورن، شمرن ہٹمیئر، کارلوس بریتھویٹ، ایشلے نرس، کیمرروچ، شیلڈن کوٹریل، اوشانے تھامس۔

نیوزی لینڈ:
کین ولیمسن (کپتان)، مارٹن گپٹل، ٹام لیتھم، جمی نیشام، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔

XS
SM
MD
LG