رسائی کے لنکس

پاکستان نے سپیشل اولمپکس میں 61 تمغے جیت لئے


چند پاکستانی کھلاڑی اپنے تمغوں کے ساتھ
چند پاکستانی کھلاڑی اپنے تمغوں کے ساتھ

سائیکلنگ میں 23 سالہ سپیشل اولمپین محمد عمران غفار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فن ٹو کے ٹائم ٹرائل اور فن فائیو کی روڈ ریس میں دو سونے کے تمغے حاصل کئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے 2019 کے موسم گرما کے سپیشل اولمپکس میں سونے کے 18، چاندی کے 28 اور کانسی کے 15 تمغے جیت لئے ہیں۔

یہ سپیشل اولمپکس جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں اختتام پزیر ہوئے۔

ان کھیلوں میں پاکستان کے 92 رکنی دستے نے حصہ لیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ان اولمپکس میں کل 10 کھیلوں میں حصہ لیا۔

ان کھیلوں میں پاکستان کے سب سے نمایاں کھلاڑی 26 سالہ مشتاق تھے جنہوں نے دو سونے کے اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اُنہوں نے سونے کے تمغے 1500 میٹر دوڑ اور 100 X 4 میٹر ریلے ریس میں جیتے، جبکہ اُنہوں نے 400 میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

بوچی کھیل کے مختلف ایونٹس میں حنا عارف اور نمرہ نے سونے، چاندی اور کانسی کے انفرادی تمغے جیتے۔

سائیکلنگ میں 23 سالہ سپیشل اولمپین محمد عمران غفار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فن ٹو کے ٹائم ٹرائل اور فن فائیو کی روڈ ریس میں دو سونے کے تمغے حاصل کئے۔

21 سالہ ویٹ لفٹر عمران عارف نے ایک طلائی، دو نقرئی اور ایک کانسی کا میڈل جیت لیا، جبکہ ٹینس میں سیدہ عیرج بتول زیدی اور ساجدہ بی بی نے یونیفائیڈ سپورٹس ڈبل کے لیول فور میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سونے کے تمغے حاصل کئے۔

XS
SM
MD
LG