رسائی کے لنکس

میکسیکو: منشیات کے بڑے گروپ خلیج کارٹل کا مالک گرفتار


جارج ایڈوارڈو کوسٹیلا
جارج ایڈوارڈو کوسٹیلا

میکسیکو کی نیوی نے بدھ کو گرفتار کیے جانے والے شخص کی شناخت جارج ایڈوارڈو کوسٹیلا کے نام سے ظاہر کی ہے جومبینہ طور پر منیشات کے گلف کارٹل کا لیڈر ہے

میکسیکو کی نیوی نے کہاہے کہ اس نے منشیات کے غیر قانونی کاروبارمیں ملوث ملک کے انتہائی بدنام سرغنوں میں سے ایک کو پکڑ لیا ہے۔

نیوی نے بدھ کو گرفتار کیے جانے والے شخص کی شناخت جارج ایڈوارڈو کوسٹیلا کے نام سے ظاہر کی ہے جومبینہ طور پر منیشات کے گلف کارٹل کا لیڈر ہے۔ کوسٹیلا کو شمال مشرقی ریاست ٹامولیپاس سے حراست میں لیا گیا۔

کوسٹیلانے، جسے ایل کوس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 1990 کے عشرے میں اس وقت گلف کارٹل میں شمولیت اختیار کی تھی جب اسے اوسیل کارڈیناس گولن چلارہاتھا۔

کوسٹیلا 2003ء میں کارڈیناس کی گرفتاری کے بعد بھی منشیات کے اس گروہ میں شامل رہا اور 2010ء میں میکسیکو کے فوجیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں اوسیل کے بھائی کی ہلاکت کے بعد اس گروپ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

میکسیکو کے حکام نے کوسٹیلا کی گرفتاری کے لیے 22 لاکھ ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کررکھاتھا جب کہ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اس کے سرکی قیمت 55 لاکھ ڈالر مقرر کی ہوئی تھی۔
XS
SM
MD
LG