رسائی کے لنکس

میکسیکو زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہو گئی


زلزلے کے متاثرین خوراک کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ 9 ستمبر 2017

میکسیکو کے صدر اریقا پینو نیٹو نے کہا ہے کہ یہ زلزلہ سن 1985 کے زلزلے سے زیادہ شدید تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

میکسیکو کے جنوبی حصے میں آنے والے شدید زلزلے میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد کم از کم 90 ہو گئی ہے۔

زیادہ تر ہلاکتیں ریاست وحاکا میں ہوئیں۔

بحر اوقیانوس کے جنوبی ساحلی علاقے پر جمعرات کی نصب شب آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 8 اعشاریہ 2تھی۔

سمندری طوفانوں سے خبردار کرنے والے مرکز نے بتایا کہ زلزلے سے سمندر میں ایک میٹر اونچی لہریں پیدا ہوئیں ، تاہم سمندری ریلوں سے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلے کے جھٹکے میکسیکو سٹی اور گوٹے مالا سٹی میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد میکسیکو کے دارالحکومت کے شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

میکسیکو کے صدر اریقا پینو نیٹو نے کہا ہے کہ یہ زلزلہ سن 1985 کے زلزلے سے زیادہ شدید تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جمعے کے روز ٹیلی وژن پر اپنی تقریر میں میکسیکو کے صدر نے تین دن تک ملک میں قومی سوگ کا اعلا ن کیا۔ صدر نے یہ وعدہ بھی کیا کہ ان کی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG