رسائی کے لنکس

معروف اداکار میکی رونی انتقال کر گئے


میکی رونی
میکی رونی

رونی کو اداکاری کے لیے چار اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا اور اُنھوں نے دو خصوصی آسکرز کے ایوارڈ بھی جیتے۔

ہالی ووڈ کے سنہری دور سے تعلق رکھنے والے مشہور اور معروف اداکار میکی رونی 93 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

رونی کا انتقال اتوار کی رات کو ہوا, تاہم اُن کے خاندان نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

1920ء کی ابتدا میں میکی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز اپنے والد کے ساتھ ایک اداکار بچے کے طور پر کیا۔ ان کا کیرئیر خاموش فلموں سے لے کر ٹیلی ویژن کے پروگراموں میں شرکت بھی شامل ہے۔

میکی رونی کو اُن کے پرجوش گانے اور رقص سے شناخت ملی۔ رونی اور ان کی معاون اداکارہ جوڈی گارلینڈ موسیقی کی مقبول سیریز 'گرلز کریزی' اور 'بیبز ان آرمز' میں اپنے جوہر دیکھا چکے ہیں۔

1930ء میں ایک فلم سیریز میں انھوں نے چھوٹے قصبے سے تعلق رکھنے والا نوجوان اینڈی ہارڈی کا ناقابل فراموش کردار نبھایا تھا جو ان کو دنیا کا مقبول ترین فلم اسٹار بنا گیا۔

اداکاری، کامیڈی اور رقص تینوں ہی شعبوں میں انھوں نے اپنا لوہا منوایا۔

رونی کو اداکاری کے لیے چار اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا اور اُنھوں نے دو خصوصی آسکرز کے ایوارڈ بھی جیتے۔

اُن کا فنی سفر بھرپور رہا اور انھوں نے آٹھ شادیاں کیں۔ 1960ء میں وہ قرض اور جوئے کی وجہ سے دیوالیہ ہو گئے لیکن اس کے باوجود وہ ایک سے زائد مرتبہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے۔
XS
SM
MD
LG