رسائی کے لنکس

مائیکرو سافٹ کی نئی ایکس باکس گیمنگ سیریز ایکس نومبر میں ریلیز ہو گی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایکس باکس ویڈیو گیمز کی نئی سیریز 'ایکس' 10 نومبر کو ریلیز ہو گی جس کے لیے 22 دسمبر سے آرڈرز لیے جائیں گے۔

مائیکرو سافٹ کو امید ہے کہ نئے ایکس باکس سیریز کی مدد سے وہ مارکیٹ میں واپس آ جائے گا۔

مائیکرو سافٹ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ 'ایکس باکس ایکس' کی ڈیوائس کو نومبر سے 299 ڈالر میں فروخت کرے گا تاہم دس تاریخ کو ریلیز ہونے والے اس گیمنگ ڈیوائس کی قیمت اندازاً 499 ڈالر ہو گی۔

ایکس باکس کے سربراہ فل اسپنسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکس باکس سیریز ایکس کی ڈیوائس اسپیڈ اور پاور میں بہت بہتر ہے۔

مائیکرو سافٹ کی ویڈیو گیمز کی نئی ڈیوائس ایسے موقع پر متعارف کرائی جا رہی ہے جب لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے سے زیادہ وقت آن لائن ویڈیو گیمز کھیلنے پر صرف کر رہے ہیں۔

ایسے میں گیمنگ انڈسٹری کلاؤڈ بیسڈ گیمز کی جانب بڑھ رہی ہے جو کمپیوٹر پر اسٹریم ہوتی ہیں۔

فل اسپنسر نے اپنے بیان میں کہا کہ کلاؤڈ کے ذریعے ڈیوائس کی کوالٹی کی گیمز اسٹریم کی جا سکتی ہیں جس کے ساتھ آپ کہیں بھی کسی کے ساتھ بھی ویڈیو گیم کھیل سکتے ہیں۔

ایسے سبسکرائبر جو ہر مہینے 15 ڈالر دیتے ہیں وہ ایکس باکس اور ونڈوز پاورڈ کمپیوٹرز کی لائبریری تک رسائی حاصل کر کے گیمز کھیل سکتے ہیں۔

سونی کا 'پلے اسٹیشن 5 کونسول' بھی رواں برس کے اواخر میں ریلیز ہو گا۔ 'پلے سٹیشن 4' پہلے ہی ایکس باکس کے مقابلے میں دو گنا فروخت ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG